ابنا: بیروت کے جنوبی علاقے پر میزائل حملوں کے بعد حزب اللہ لبنان کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت علاقے میں فرقہ واریت پھیلانے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔ حزب اللہ لبنان کے رہنما علی عمار نے جنوبی بیروت کے علاقے پر میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں پوشیدہ ہاتھ تفرقہ اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان سازشوں کے مقابل حکام اور عوام کے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ علی عمار نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت لبنان میں فرقہ واریت کا بنیادی سبب ہیں۔ واضح رہے آج بیروت کے جنوبی علاقے پر دومیزائل آکر لگے جس میں پانج افراد زخمی ہوگئے۔ لبنان کے ایک سکیورٹی ذریعہ نے ایے ایف پی کو بتایا ہے کہ آج جنوبی بیروت کے علاقے عیتات میں دو میزائیل داغے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
25 مئی 2013 - 19:30
News ID: 423080
حزب اللہ لبنان کے رہنما علی عمار نے جنوبی بیروت کے علاقے پر میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں پوشیدہ ہاتھ تفرقہ اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔